118
ٹرمپ کی مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت، شہباز شریف کا خیرمقدم
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے…
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے الفاظ کو سراہتے ہیں اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر اپنے اور خطے کے دفاع کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی کو ٹالنے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار امن عوام کے روشن، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے ضروری اور بنیادی شرط ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس پیش رفت پر انتہائی خوش ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق یہ معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہو رہا ہے اور خطے کے ممالک مستقبل میں زیادہ مؤثر انداز میں اپنے دفاع کی صلاحیت حاصل کر سکیں گے۔
امریکی صدر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے معاہدے کو ایک اہم اور جرات مندانہ قدم قرار دیا۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے اور کسی ممکنہ جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔








