0
لاہور: شیر کے حملے میں جاں بحق نوجوان کے ورثاء نے دونوں ملزمان کو معاف کر دیا
نور میڈیا | قومی خبریں لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیر کے حملے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان طلحہٰ کے ورثاء نے گرفتار دونوں ملزمان کو معاف کر دیا، جس کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری نے فیاض احمد اور نعمان حسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل…
نور میڈیا | قومی خبریں
لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیر کے حملے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان طلحہٰ کے ورثاء نے گرفتار دونوں ملزمان کو معاف کر دیا، جس کے بعد ماڈل ٹاؤن کچہری نے فیاض احمد اور نعمان حسن کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ قیصر ریاض کی عدالت میں سماعت کے دوران پولیس نے دونوں ملزمان کو پیش کیا اور تفتیش کے لیے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق مقتول نوجوان کے قانونی ورثاء نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ وہ اللہ کی رضا کی خاطر ملزمان کو معاف کرتے ہیں۔ ورثاء نے اپنا بیانِ حلفی بھی جمع کرایا۔
سرکاری وکیل نے راضی نامے کی مخالفت کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی، تاہم عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔














