0
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا
نور میڈیا | کاروباری خبریں ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی…
نور میڈیا | کاروباری خبریں
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کی کمی کے بعد نیا بھاؤ 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 34 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 49 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔














