0
پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن، سری لنکا کی بیٹنگ جاری، کمندو مینڈس 58 رنز بنا کر آؤٹ
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی اننگز جاری ہے، جبکہ 155 رنز کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا۔ کمندو مینڈس 58 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا نے تیسرے دن کھیل کا آغاز…
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی اننگز جاری ہے، جبکہ 155 رنز کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا۔
کمندو مینڈس 58 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کمندو مینڈس اور دھننجیا ڈی سلوا کے ساتھ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان اور محمد عباس اب تک دو، دو وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، طیب عارف نے 57، عرفات منہاس نے 52، محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے، جبکہ غازی غوری نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔














