1 جُمادى الآخرة / November 11

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

ابوظبی ٹی 10 کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اسپنر عثمان طارق کے منفرد اور سست بولنگ ایکشن پر دلچسپ سوال اٹھا دیا، جس پر عثمان طارق نے بھی مزاحیہ جواب دے کر محفل کو زعفران زار بنا دیا۔

رائل ڈیزرٹ چیمپئنز کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ نے عثمان طارق سے پوچھا کہ کیا بولنگ کرتے ہوئے کبھی انہیں محسوس نہیں ہوتا کہ تھوڑی تیزی دکھانی چاہیے؟

نسیم شاہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے دوران بیٹر کے پاس تو آرام سے ایک کپ چائے پینے کا وقت ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا کبھی بیٹر پر ترس نہیں آتا جو گیند کا انتظار کرتا رہتا ہے؟

عثمان طارق اپنے منفرد، رک رک کر گیند کرانے کے انداز کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ وہ گیند پھینکنے سے پہلے رک کر بیٹر کی حرکات کا جائزہ لیتے ہیں اور پھر گیند کراتے ہیں۔

عثمان طارق نے ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی دو میچز میں چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 5.75 رہا۔