25 جُمادى الأولى / November 05

نور میڈیا | عالمی خبریں

لندن میں ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر چہرے کی شناخت کرنے والے جدید کیمرے استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد بھی نگرانی کے دائرے میں آسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے امیگریشن قوانین پر عمل درآمد سخت کرنے کے لیے امیگریشن انفورسمنٹ کا بجٹ دوگنا کرنے اور عملے میں 60 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے شہریوں کی نجی زندگی اور بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو فیشل ریکگنیشن واچ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔