0
خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گنجائش نہیں رہی، ڈی جی آئی ایس پی آر
نور میڈیا | قومی خبریں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے سہولت کار اب موجود نہیں رہے۔ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز روزانہ تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتی ہیں، جن…
نور میڈیا | قومی خبریں
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے سہولت کار اب موجود نہیں رہے۔
انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز روزانہ تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتی ہیں، جن میں پولیس، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر حصہ لیتے ہیں۔
ان کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی قیادت، تربیتی کیمپ اور حملوں کے لیے اڈے موجود ہیں، جبکہ دہشت گردی سے جڑے بعض مسائل کو ملک کے اندر بھی حل کرنا ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے باعث شدید مشکلات برداشت کی ہیں۔ صوبے کے عوام امن و استحکام کے حق دار ہیں، اور دہشت گردوں سمیت ان کے تمام سہولت کاروں کا خاتمہ پاکستان کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔














