0
ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان کا ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ کن مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس کے بعد سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل اعتماد…
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز
ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ کن مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ٹاس کے بعد سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ ٹیم میں ایک تبدیلی بھی کی گئی ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ قومی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
معاذ صداقت، فخر زمان، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عرفات منہاس، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔
اب شائقین کی نظریں فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔














