19 جُمادى الأولى / October 30

نور میڈیا | شوبز نیوز

بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ پاکستانی ریپر غنی ٹائیگر کی فری اسٹائل ریپنگ کے مداح ہوگئے، لندن میں دونوں فنکاروں کی ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں ہنی سنگھ پاکستانی ریپر کو فری اسٹائل ریپنگ کا چیلنج دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے غنی ٹائیگر کو پہلے لفظ ’’شہزادہ‘‘ پر ریپ کرنے کو کہا، جس پر پاکستانی ریپر نے فوری طور پر پنجابی زبان میں برجستہ ریپنگ شروع کردی۔

اس کے بعد ہنی سنگھ نے ’’لاہور دی ہوا‘‘ کے موضوع پر ریپ کرنے کا چیلنج دیا۔ غنی ٹائیگر نے لاہور کی تعریف میں اپنے منفرد انداز سے اشعار پیش کرکے بھارتی گلوکار کو متاثر کردیا۔

غنی ٹائیگر کی پرفارمنس پر ہنی سنگھ نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ یہ زبردست ٹیلنٹ ہے اور ان کے لیے خصوصی شاباش بھی دی۔

واضح رہے کہ غنی ٹائیگر، جن کا اصل نام حمزہ غنی ہے، اردو اور پنجابی میں فری اسٹائل ریپنگ کے لیے مشہور ہیں۔ وہ لندن کے ٹریفلگر اسکوائر اور پکاڈیلی سرکس سمیت مختلف مقامات پر پرفارم کر چکے ہیں