19 جُمادى الأولى / October 30

نور میڈیا | عالمی خبریں

امریکی محکمۂ انصاف نے واضح کیا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کے دوران ایف بی آئی (FBI) اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے اہلکار پولنگ مانیٹرز کے فرائض انجام نہیں دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شہری حقوق کی تنظیم این اے اے سی پی (NAACP) کی جانب سے دائر وفاقی عدالتی مقدمے میں محکمۂ انصاف نے عدالت کو بتایا کہ انتخابی مانیٹرز نگرانی کے فرائض انجام دیں گے، نہ کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے طور پر کام کریں گے۔

محکمۂ انصاف کے مطابق مانیٹرز مسلح نہیں ہوں گے۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ووٹنگ کے عمل میں مداخلت نہ کریں اور ریاستی و مقامی قوانین کی پابندی کریں۔

واضح رہے کہ این اے اے سی پی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ پراسیکیوٹرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو انتخابی مانیٹرز کے طور پر کام کرنے سے روکا جائے۔