2
سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات: لاہور میں پولنگ جاری، کراچی میں تاخیر
نور میڈیا | اہم خبریں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27ء کے سالانہ انتخابات کے لیے لاہور میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ کراچی میں پولنگ تاخیر کا شکار ہے۔ انتخابات میں ملک بھر سے 4 ہزار 634 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ لاہور اور کراچی میں پولنگ…
نور میڈیا | اہم خبریں
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2026-27ء کے سالانہ انتخابات کے لیے لاہور میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ کراچی میں پولنگ تاخیر کا شکار ہے۔
انتخابات میں ملک بھر سے 4 ہزار 634 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ لاہور اور کراچی میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہنے کا شیڈول ہے، جبکہ دوپہر ایک بجے کھانے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔
کراچی میں پریزائیڈنگ افسر اشتیاق میمن کے مطابق الیکشن کمیشن کا عملہ پولنگ ایجنٹس کا منتظر ہے۔ ان کی موجودگی میں بیلٹ کا سامان کھولا جائے گا، جس کے بعد ووٹنگ شروع ہوگی۔ کراچی میں پولنگ سندھ ہائی کورٹ کے نیو بار روم میں ہونی ہے۔
اہم عہدوں پر مقابلہ
-
صدر: سید امجد علی شاہ اور سردار امان اللہ خان
-
سیکریٹری: عارف اعوان اور میاں عرفان اکرم
-
ایڈیشنل سیکریٹری: قاضی شہریار اقبال اور سائرہ خالد راجپوت
-
فنانس سیکریٹری: محمد تنویر چوہدری اور رائے اظہر اقبال کھرل
صدر کے عہدے پر انڈیپنڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ انتخابات کے نتائج وکلا کی آئندہ قیادت کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔













