0
جعلی رجسٹریوں کا مقدمہ: رجسٹری محرر اور رجسٹرار کی عبوری ضمانتیں مسترد
نور میڈیا | عدالتی خبریں لاہور ہائی کورٹ نے جعلی رجسٹریوں کے مقدمے میں رجسٹری محرر اور رجسٹرار کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں، جبکہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو نئے مجوزہ قواعد میں ترمیم کی ہدایت کر دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ…
نور میڈیا | عدالتی خبریں
لاہور ہائی کورٹ نے جعلی رجسٹریوں کے مقدمے میں رجسٹری محرر اور رجسٹرار کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں، جبکہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کو نئے مجوزہ قواعد میں ترمیم کی ہدایت کر دی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ جعلسازی واضح دکھائی دیتی ہے اور یہ کام ملی بھگت سے کیا گیا۔ جعلی رجسٹریوں سے جائیداد کی مالیت متاثر ہوتی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اینٹی کرپشن کے قواعد میں تبدیلی کی ہدایت
عدالت کے حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ پیش ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کے نئے قواعد چیف سیکریٹری کو بھجوا دیے گئے ہیں، جن کے تحت انکوائری کا عمل چار ماہ کے اندر دوبارہ کھولا جا سکے گا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے فوجداری مقدمات کی مؤثر پیروی کے لیے خصوصی پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی تجویز بھی پیش کی اور بتایا کہ پراسیکیوشن کے شعبے میں عارضی بھرتیاں کی جائیں گی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ڈیپوٹیشن کا کلچر ختم ہونے سے اینٹی کرپشن کے نظام میں بہتری آئے گی۔
نور میڈیا | عدالتی فیصلوں، قانونی معاملات اور اہم قومی خبروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیے





