16 جُمادى الأولى / October 27

نور میڈیا | مہنگائی کی تازہ صورتِ حال

ملک کے مختلف شہروں میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی، جس کے باعث صارفین بدستور مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمتیں درج ذیل ہیں:

  • لاہور: 600 روپے فی کلو

  • راولپنڈی اور اسلام آباد: 600 روپے فی کلو

  • پشاور: 570 روپے فی کلو

  • کراچی: 530 روپے فی کلو

  • کوئٹہ: 530 روپے فی کلو

سپلائی بحال، مگر گاڑیوں کی قلت برقرار

ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین علی حیدر کے مطابق جہازوں کی آمد کے علاوہ ایران بارڈر سے بھی ایل پی جی کی سپلائی بحال ہوئی ہے، تاہم اس وقت گیس کی ترسیل کے لیے گاڑیوں کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ سپلائی چین معمول پر آنے کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں کراچی میں ایل پی جی کی عمومی قیمت 480 روپے فی کلو تک آ سکتی ہے۔ تاہم تازہ صورتِ حال کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں