0
یتن یاہو کا اعتراف: موساد اور اسرائیلی فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی
یتن یاہو کا اعتراف: موساد اور اسرائیلی فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ایران کے خلاف مزید حملوں کا عندیہ بھی…
یتن یاہو کا اعتراف: موساد اور اسرائیلی
فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خفیہ ایجنسی موساد اور اسرائیلی فوج کو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ایران کے خلاف مزید حملوں کا عندیہ بھی دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں ایران پر فوجی حملوں کے باوجود تہران اب بھی جوہری خطرہ بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کا موقع موجود ہے۔
نیتن یاہو نے ایران کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران زخمی بچھو کی طرح آخری وار کرکے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ماضی میں بھی ایران پر حملے کر چکا ہے اور آئندہ بھی کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے اپنے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے سے متعلق بحث بھی کی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر اور حکومتی قیادت کے درمیان ایران سے متعلق فوجی کارروائی کے معاملے پر اختلافات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایال ضمیر نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف کارروائی کی قانونی منظوری کے لیے تحریری اور دستخط شدہ اجازت نامہ فراہم کیا جائے۔
رپورٹس میں فوجی ذرائع سے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم نام ظاہر نہ کرنے والے سیاسی ذرائع نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی قیادت کے بیانات اور فوجی حکام کے مبینہ اختلافات نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ آئندہ پیش رفت سے متعلق سوالات کو مزید اہم بنا دیا ہے۔
نور میڈیا | عالمی سیاست اور اہم بین الاقوامی خبروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔



