0
عرفی جاوید شہریار منور کی معترف، دبئی میں ملاقات کا دلچسپ احوال سنا دیا
پاکستانی اداکار شہریار منور کے حسنِ اخلاق کے چرچے بھارت تک جا پہنچے، بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے تبصرے میں شہریار منور سے دبئی میں ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کا احوال شیئر کیا، جس…
پاکستانی اداکار شہریار منور کے حسنِ اخلاق کے چرچے بھارت تک جا پہنچے، بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے بھی ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
عرفی جاوید نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے تبصرے میں شہریار منور سے دبئی میں ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کا احوال شیئر کیا، جس کی یاد آج بھی ان کے ذہن میں تازہ ہے۔
بھارتی ماڈل کے مطابق یہ ملاقات کئی سال قبل فلم فیئر مڈل ایسٹ کی ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔ اس وقت وہ زیادہ مقبول نہیں تھیں اور دونوں ایک ہی ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔
عرفی جاوید نے بتایا کہ انہوں نے شہریار منور سے تصویر بنوانے کی درخواست کی، لیکن پاکستانی اداکار نے صرف تصویر بنوانے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان سے خوشگوار گفتگو بھی کی۔
ان کے مطابق شہریار منور نے تقریباً 10 سے 15 منٹ تک ان سے بات کی اور اس دوران ان کا رویہ انتہائی خوش اخلاق اور دوستانہ تھا۔
عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ شہریار منور کا یہ حسنِ سلوک آج بھی انہیں یاد ہے، کیونکہ بعض اوقات کسی کے ساتھ کیا گیا معمولی سا اچھا برتاؤ بھی ایک دیرپا تاثر چھوڑ جاتا ہے










