13 جُمادى الأولى / October 24

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری اقدام ہے، جے یو آئی

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمٰن کی زیرِ صدارت مجلسِ عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ ایڈوائزری کونسل میں شامل جے یو آئی کے ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز کے اندر مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جے یو آئی خیبر پختونخوا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مدارس نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاست کا ساتھ دیا ہے۔

اجلاس میں سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمٰن اور جمعیت علمائے اسلام کے خلاف جاری مہم پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔