0
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: ایڈن گارڈن اسکول راولپنڈی چیمپئن، ڈی پی ایس کو فائنل میں شکست
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: ایڈن گارڈن اسکول راولپنڈی چیمپئن، ڈی پی ایس کو فائنل میں شکست راولپنڈی: پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی میں 36 ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈن گارڈن اسکول اور ڈی پی ایس اسکول کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا…
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: ایڈن گارڈن اسکول راولپنڈی چیمپئن، ڈی پی ایس کو فائنل میں شکست
راولپنڈی: پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت راولپنڈی میں 36 ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایڈن گارڈن اسکول اور ڈی پی ایس اسکول کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فیصلہ کن مقابلے میں ایڈن گارڈن اسکول نے کم اسکور کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ڈی پی ایس اسکول کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل میچ میں ایڈن گارڈن اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے حارث نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ حارث نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایک موقع پر ایڈن گارڈن اسکول کی ٹیم تقریباً 50 رنز پر اپنے 9 کھلاڑی گنوا چکی تھی، تاہم ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور 107 رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر ڈی پی ایس اسکول کو ہدف دیا۔
جواب میں ڈی پی ایس اسکول کی ٹیم ایڈن گارڈن کے بولرز اور فیلڈرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم 60 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ایڈن گارڈن اسکول نے شاندار بولنگ، بہترین کیچنگ اور ٹیم ورک کی بدولت 107 رنز کے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا اور 47 رنز سے فتح حاصل کرکے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
پرنسپل راجا عمر شبیر کی کھلاڑیوں کو مبارک باد، انعامات کا اعلان
ایڈن گارڈن اسکول کی شاندار کامیابی پر ادارے کے پرنسپل جناب راجا عمر شبیر صاحب نے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا اعلان کیا اور انعامات بھی تقسیم کیے۔
اس موقع پر جناب راجا شبیر احمد صاحب، سابق اسسٹنٹ کنٹرولر اور ڈائریکٹر جنرل ایڈن گارڈن اسکول سسٹم، نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور کھیل کے میدان میں شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسی کامیابیاں بچوں میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ کھیل سمیت زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
ایڈن گارڈن اسکول کی یہ کامیابی ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 36 ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد چیمپئن بننا نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں، محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔














