0
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی، مسلح افواج کا زبردست خراجِ عقیدت
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی، مسلح افواج کا زبردست خراجِ عقیدت نور میڈیا | قومی خبریں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال بہادری اور عظیم قربانی کو یاد کیا۔ فیلڈ مارشل سید…
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی، مسلح افواج کا زبردست خراجِ عقیدت
نور میڈیا | قومی خبریں
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی 78ویں برسی کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے مثال بہادری اور عظیم قربانی کو یاد کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سربراہانِ پاک فضائیہ و پاک بحریہ اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 کی جنگ کے دوران غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کلیوا کی اہم دفاعی چوٹی کا بہادری سے دفاع کیا۔ شدید حملوں کے باوجود وہ ثابت قدم رہے اور وطن کے دفاع میں اپنی جان قربان کر دی۔
شہید کی بے مثال قربانی، جرأت اور فرض شناسی آج بھی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
نور میڈیا | وطن کے ہیروز کو سلام، تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔



