15 جُمادى الأولى / October 26

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز کامیابی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی میچ کے ہیروز شاداب خان اور حارث رؤف کو مبارکباد دینے گراؤنڈ پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہمراہ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے شاداب خان اور حارث رؤف سے باری باری ملاقات کی، انہیں گلے لگایا اور شاندار کارکردگی پر گرم جوشی سے مبارکباد پیش کی۔

محسن نقوی نے دونوں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا، جبکہ وفاقی وزراء عطا تارڑ اور عون چوہدری نے بھی گراؤنڈ میں پہنچ کر قومی کرکٹرز کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ شاداب خان اور حارث رؤف کی ناقابلِ شکست شراکت نے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ سے کامیابی دلانے اور سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Tags