0
اکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت، جامع اصلاحات کا مطالبہ
نور میڈیا | اہم عالمی خبر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے جامع، جمہوری اور منصفانہ اصلاحات پر زور دیا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ ویٹو کے اختیار میں توسیع سے عالمی ادارے میں عدم مساوات مزید بڑھ سکتی ہے۔ پاکستانی مستقل مشن کے…
نور میڈیا | اہم عالمی خبر
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے جامع، جمہوری اور منصفانہ اصلاحات پر زور دیا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ ویٹو کے اختیار میں توسیع سے عالمی ادارے میں عدم مساوات مزید بڑھ سکتی ہے۔
پاکستانی مستقل مشن کے قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا کہ پاکستان نئے مستقل ارکان کی شمولیت اور ویٹو پاور کے استحقاق میں توسیع کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کے مطابق ویٹو پاور کا ناجائز استعمال اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔
ویٹو پاور کے خاتمے یا پابندیوں کی حمایت
گل قیصر سروانی نے کہا کہ پاکستان ویٹو پاور ختم کرنے یا اس کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا حامی ہے۔ پاکستان نے اس مؤقف کا بھی اعادہ کیا کہ ویٹو کے استعمال کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔
منتخب ارکان کی نمائندگی بڑھانے پر زور
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کی تعداد، نمائندگی اور کردار بڑھایا جائے، جبکہ اصلاحات کے پانچوں اہم نکات پر ایک جامع پیکج کے تحت بیک وقت فیصلے کیے جائیں۔
پاکستانی قونصلر کے مطابق اصلاحات ایسی ہونی چاہئیں جن میں تمام ممالک کے ساتھ منصفانہ سلوک ہو اور کسی کو خصوصی مراعات حاصل نہ ہوں۔
نور میڈیا | پاکستان کے عالمی مؤقف اور اہم سفارتی پیش رفت سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔





