0
سہ ملکی ون ڈے سیریز: صاحبزادہ فرحان نے قومی ٹیم کو جوائن کر لیا
نور میڈیا | کرکٹ اپڈیٹ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان آج صبح نیپال سے وطن واپس پہنچے، جس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف میچ کے…
نور میڈیا | کرکٹ اپڈیٹ
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان آج صبح نیپال سے وطن واپس پہنچے، جس کے بعد وہ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے سلیکشن میں دستیاب ہوں گے۔
صاحبزادہ فرحان کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جنہیں اپنی درخواست پر ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف میچ میں حتمی الیون کا حصہ بنایا جاتا ہے یا نہیں۔
نور میڈیا | کرکٹ کی تازہ ترین خبروں اور میچ اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے۔





