0
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
نور میڈیا | اہم خبریں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تین مختلف دفعات کے…
نور میڈیا | اہم خبریں
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تین مختلف دفعات کے تحت سزا سنانے کے ساتھ دونوں ملزمان پر جرمانے بھی عائد کیے۔
مقدمے کی تفصیلات
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر 7 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔ مقدمے میں عدالت کی جانب سے اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا، جبکہ اسٹیٹ کونسل عاطف محمود نے گواہان پر جرح کی۔
استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں مجموعی طور پر سات گواہ پیش کیے گئے تھے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ 25 اکتوبر 2024ء کو درج کیا گیا تھا۔













