0
ورون دھون اور کرن جوہر کے درمیان فلم کی ریلیز پر تنازع، رابطے منقطع ہونے کا انکشاف
نور میڈیا | شوبز نیوز بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ پر اختلافات کے باعث معروف فلم ساز کرن جوہر نے ان کی فون کالز اور پیغامات کا جواب دینا بند کر دیا تھا۔ ورون دھون نے جھانوی کپور کے ہمراہ پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں…
نور میڈیا | شوبز نیوز
بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ پر اختلافات کے باعث معروف فلم ساز کرن جوہر نے ان کی فون کالز اور پیغامات کا جواب دینا بند کر دیا تھا۔
ورون دھون نے جھانوی کپور کے ہمراہ پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کے دوران اس تنازع پر گفتگو کی۔ اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کرن جوہر نے دو افراد سے بات کرنا چھوڑ دی تھی اور انہیں نظر انداز کرنا شروع کر دیا تھا۔
جھانوی کپور نے بھی گفتگو کے دوران یاد دلایا کہ ورون نے کرن جوہر کو بچکانہ حرکتیں کرنے والا کہا تھا، تاہم اداکار نے اپنے بیان کا دفاع کیا۔
کرن جوہر کے مطابق وہ اپنی فلم کی ریلیز کے لیے مناسب تاریخ تلاش کر رہے تھے، لیکن جب ورون دھون کی فلم بھی اسی تاریخ پر ریلیز کرنے کا فیصلہ ہوا تو وہ ناراض ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورون نے ممکنہ تاریخ سے آگاہ کیا تھا، لیکن حتمی اعلان کے بعد دونوں فلموں کی ریلیز ایک ہی دن طے ہوگئی۔
کرن جوہر نے مزید بتایا کہ انہیں اس وقت زیادہ غصہ آیا جب ورون نے پیغام بھیج کر انہیں بچکانہ حرکتیں بند کرنے کا کہا۔
تاہم گفتگو کے اختتام پر دونوں فنکاروں نے واضح کیا کہ اب ان کے درمیان اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔














