0
نومبر میں ایل پی جی مہنگی، فی کلو قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافہ
نور میڈیا | مہنگائی نیوز نومبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8…
نور میڈیا | مہنگائی نیوز
نومبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی سرکاری قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 294 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایل پی جی سرکاری مقررہ قیمت سے تقریباً دگنی قیمت پر فروخت ہو رہی ہے، جس سے صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔














