20 جُمادى الأولى / October 31

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل سے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاداب خان میڈیکل وجوہات کی بنا پر فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کو سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران باؤنسر لگا تھا، جس کے بعد انہیں فائنل سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فائنل میں پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔