0
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے آج دوحہ میں مذاکرات
نور میڈیا | عالمی خبریں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج مذاکرات جاری رہنے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق قطری ثالثوں نے جمعے…
نور میڈیا | عالمی خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج مذاکرات جاری رہنے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق قطری ثالثوں نے جمعے کو تہران میں 12 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات کیے، جن میں مثبت پیش رفت سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
امریکی مؤقف کے مطابق مذاکرات کی راہ میں دو بنیادی مطالبات رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ چاہتی ہے کہ ایران مذاکرات کی بحالی کے بدلے اپنے جوہری پروگرام پر رعایتیں دے۔
دوسری جانب ایران نے ناکہ بندی ختم کرنے، منجمد ایرانی اثاثے بحال کرنے اور تیل فروخت کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق وسط مدتی انتخابات کے نتائج ایران سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔














