22 جُمادى الأولى / November 02

نور میڈیا | شوبز نیوز

معروف امریکی ماڈل جی جی حدید نے بالی ووڈ فلم سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرکے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی پسندیدہ فلم کرینہ کپور کی مشہور فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب برطانوی ماڈل نیلم کور گل نے انسٹاگرام پر ہالووین کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ فلم کے مشہور کردار پوجا شرما، یعنی ’پو‘ کے انداز میں نظر آئیں۔

نیلم کور گل نے اپنے لباس کو 2000ء کی دہائی کے بالی ووڈ فلمی انداز سے متاثر قرار دیا اور کرینہ کپور کو ملکہ بھی کہا۔

ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جی جی حدید نے لکھا کہ انہیں یہ فلم بہت پسند ہے۔ جی جی حدید کے اس تبصرے پر مداحوں نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا