25 جُمادى الأولى / November 05

نور میڈیا | اہم خبریں

گھوٹکی کے نواحی علاقے میں ڈھرکی ریلوے اسٹیشن کے قریب افسوسناک حادثے میں ریلوے ملازم ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا ملازم ریلوے ٹریک پر پیٹرولنگ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملازم کی میت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔