0
نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑ کر شائقین کی توجہ حاصل کر لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میچ کے 29ویں اوور میں بھارتی بولر انشل کمبوج کی گیند پر نیوزی…
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑ کر شائقین کی توجہ حاصل کر لی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
میچ کے 29ویں اوور میں بھارتی بولر انشل کمبوج کی گیند پر نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ نے دفاعی شاٹ کھیلا، تاہم گیند بلے سے لگ کر سلپ کی جانب گئی، جہاں ویرات کوہلی نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیچ پکڑ لیا۔
تھرڈ امپائر کے ریویو کے بعد کیچ کو درست قرار دیا گیا اور نیتھن اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی نے کیچ کے بعد اپنے جارحانہ انداز میں جشن بھی منایا۔
کوہلی کے اس شاندار فیلڈنگ مظاہرے کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے














