0
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گھر پر نظر بندی کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے
نور میڈیا | عالمی خبریں ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق عدالتی احکامات کے بعد اپنی باقی سزا گھر پر نظر بندی کے تحت پوری کرنے کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق شاہی معافی سے متعلق ایک شرط کے تحت ایک ارب ڈالر سے زائد رقم مبینہ طور پر نجیب رزاق…
نور میڈیا | عالمی خبریں
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق عدالتی احکامات کے بعد اپنی باقی سزا گھر پر نظر بندی کے تحت پوری کرنے کے لیے رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
استغاثہ کے مطابق شاہی معافی سے متعلق ایک شرط کے تحت ایک ارب ڈالر سے زائد رقم مبینہ طور پر نجیب رزاق سے منسلک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھی۔ بعد ازاں چار سال قید کاٹنے کے بعد انہیں باقی سزا گھر پر پوری کرنے کی اجازت مل گئی۔
نجیب رزاق 2009ء سے 2018ء تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہے۔ انہیں اپنے دورِ اقتدار میں قائم کیے گئے ریاستی سرمایہ کاری فنڈ ون ایم ڈی بی (1MDB) سے اربوں ڈالر کی مبینہ خوردبرد کے مقدمے میں بدعنوانی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
تاہم نجیب رزاق مسلسل اپنے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔














