2 جُمادى الآخرة / November 12

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد مہمان ٹیم کو 12 رنز کی معمولی برتری حاصل ہوگئی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے اپنی اننگز کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس کے ساتھ کیا، تاہم دن کے آغاز ہی میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا نے 167 جبکہ کوشل مینڈس نے 119 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عباس نے 2 اور رضا اللہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے طیب عارف نے 57، محمد طحہٰ نے 51، بابر اعظم نے 50، سعود شکیل نے 93 اور عرفات منہاس نے 52 رنز بنائے، جبکہ غازی غوری نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے طیب عارف، محمد طحہٰ، عرفات منہاس اور ثاقب خان اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔