5 جُمادى الآخرة / November 15

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔

العمرات میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز بنائے، جبکہ عبدالقادر نے 80 اور حیام خان نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے کاویہ پریش پٹیل نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ چگوروپتی وینکٹے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، حیام خان، عبدالقادر، احمد حسین، حسنین عباس، حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ اور علی رضا۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ میں اب تک ناقابلِ شکست رہا ہے۔ قومی ٹیم نے گروپ مرحلے میں بھی بھارت کو شکست دی تھی۔ اب فائنل میں بھارتی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 338 رنز بنانا ہوں گے۔