5 جُمادى الآخرة / November 15

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں عمان کے شہر العُمَرات میں مدمقابل ہیں۔

🇵🇰 پاکستان کی پلیئنگ الیون

فائنل کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کپتان فرحان یوسف، عثمان خان، حیام خان، عبدالقادر، احمد حسین، حسنین عباس، حمزہ ظہور، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ اور علی رضا شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے، جبکہ گروپ مرحلے میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔ اب قومی نوجوان ٹیم کی نظریں فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرنے پر ہیں۔

کیا پاکستان ایک بار پھر بھارت کو شکست دے کر ایشیا کپ کا تاج اپنے سر سجائے گا؟