118
ٹرمپ کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کو سراہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں اتحاد اور دفاعی تعاون کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ سعودی عرب،…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں اتحاد اور دفاعی تعاون کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ممالک متحد ہو رہے ہیں اور مستقبل میں زیادہ مؤثر انداز میں اپنے دفاع کی صلاحیت حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
معاہدے کا بنیادی مقصد ممکنہ جارحیت کے خلاف تینوں ممالک کی مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ حکمتِ عملی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔








