15 رَبيع الثاني / September 26

سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون اور پاک سعودی عرب عسکری تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور عسکری شعبے میں باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت دفاعی تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

سعودی وزیرِ دفاع اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔