119
کراچی میں زیادتی کیس، ملزم کو 10 سال قید کی سزا
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم کو متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم اپنے…
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم کو متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم اپنے دعوے کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کر سکا، جبکہ مقدمے میں متاثرہ خاتون کا بیان اور دیگر شواہد تسلسل کے ساتھ موجود رہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ جنسی جرائم کے مقدمات کے اندراج میں ہونے والی تاخیر بذاتِ خود مقدمے کو ختم کرنے کی بنیاد نہیں بنتی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے دستیاب شواہد کی روشنی میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔








