119
کراچی کے ساحل پر پھیلنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سامنے آگئی
کراچی کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے پھیلنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کے مطابق ساحلی علاقوں میں محسوس ہونے والی بدبو سمندری پودوں، خصوصاً فائٹو پلانکٹن، کے گلنے سڑنے کے باعث پیدا ہو رہی ہے۔ معظم خان کے مطابق سمندری…
کراچی کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے پھیلنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کے مطابق ساحلی علاقوں میں محسوس ہونے والی بدبو سمندری پودوں، خصوصاً فائٹو پلانکٹن، کے گلنے سڑنے کے باعث پیدا ہو رہی ہے۔
معظم خان کے مطابق سمندری درجۂ حرارت میں تبدیلی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فائٹو پلانکٹن مر جاتے ہیں اور سمندری لہروں کے ساتھ ساحل پر آ جاتے ہیں۔ ساحل پر پہنچنے کے بعد ان کے گلنے سڑنے کے عمل سے ناگوار بو پیدا ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مون سون کے اختتام اور ہواؤں کی رفتار میں کمی سے سمندری نباتاتی نظام متاثر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں یہ صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی، خصوصاً شہر کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے ناگوار بدبو محسوس کی جا رہی ہے۔








