7 رَبيع الثاني / September 18

کراچی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرکے کاٹھیاواڑی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) جنوبی کراچی کے حکام کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد کی گئی ایک گاڑی درخشاں تھانے کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔

حکام کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان کا مبینہ طور پر کاٹھیاواڑی گینگ سے تعلق ہے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

اے وی ایل سی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔