7 رَبيع الثاني / September 18

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس کے خلاف نئی اور وسیع پابندیوں پر مشتمل بل منظور کرلیا۔

ایوان نمائندگان میں پیش کیے گئے بل کے حق میں 262 جبکہ مخالفت میں 159 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کو اس سے قبل امریکی سینیٹ کی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے، جس کے بعد اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق Lindsey Graham Sanctioning Russia and Iran Act of 2026 کے نام سے پیش کیے گئے اس قانون کا مقصد روس پر اقتصادی دباؤ بڑھانا اور روس کے ساتھ تعاون کرنے والے ایرانی اداروں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔

بل کے تحت امریکی صدر کو روسی تیل اور گیس کے بڑے خریدار ممالک پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

اب اس قانون کے نفاذ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط درکار ہیں۔