119
معاذ صداقت نے سی پی ایل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف میچ میں معاذ صداقت نے صرف 44 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 49 گیندوں کا…
پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف میچ میں معاذ صداقت نے صرف 44 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی۔
بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز کے سامنے 145 رنز کا ہدف رکھا تھا، جسے جمیکا کنگز نے معاذ صداقت کی شاندار اننگز کی بدولت صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
معاذ صداقت کی اس اننگز کو سی پی ایل میں ان کی نمایاں کارکردگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ ان کی تیز رفتار سنچری نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔








