119
رجب بٹ مجھے اور بیٹے کو واپس گھر لے جائیں، ایمان فاطمہ
یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دوبارہ گھر واپسی کی امید ظاہر کردی۔ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان تنازع کے بعد علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبریں سامنے…
یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان کی سالگرہ میں رجب بٹ کی شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دوبارہ گھر واپسی کی امید ظاہر کردی۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان تنازع کے بعد علیحدگی اور طلاق سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم، بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں ایمان فاطمہ کی دعوت پر رجب بٹ شریک ہوئے، جس کے بعد تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
رجب بٹ کی تقریب میں شرکت پر ایمان فاطمہ نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ رجب بٹ انہیں اور ان کے بیٹے کو دوبارہ اپنے گھر واپس لے جائیں۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ سے متعلق یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین کی جانب سے تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔








