119
ایرانی صدر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے نیویارک روانہ ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مسعود پزشکیان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ ایرانی صدر دورۂ نیویارک کے دوران مختلف ممالک…
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے نیویارک روانہ ہو گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مسعود پزشکیان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
ایرانی صدر دورۂ نیویارک کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر علاقائی صورتِ حال اور دیگر اہم سفارتی امور پر مشاورت کر رہے ہیں۔








