119
کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور 3 روز سے لاپتہ، اغوا کا مقدمہ درج
کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے 3 روز سے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا، تاہم تاحال ڈرائیور کا سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کے مطابق لاپتہ ڈرائیور ثاقب صدیقی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نیو کراچی میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ثاقب…
کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے 3 روز سے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا، تاہم تاحال ڈرائیور کا سراغ نہیں مل سکا۔
پولیس کے مطابق لاپتہ ڈرائیور ثاقب صدیقی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ نیو کراچی میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ثاقب صدیقی نارتھ کراچی کے مسلم ٹاؤن کا رہائشی ہے۔
ثاقب صدیقی کے بڑے بھائی صفدر کے مطابق ان کا چھوٹا بھائی 14 ستمبر کی صبح کام کے لیے گھر سے نکلا تھا، جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آن لائن ٹیکسی سروس سے بھی رابطہ کیا، تاہم ان کے مطابق انہیں تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ بھائی کا مزید کہنا ہے کہ پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا اور گمشدگی کے 2 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ڈرائیور کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








