118
میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ فارنزک کیلئے این سی سی آئی اے کے حوالے
کراچی: نوجوان میر رضا کی ہلاکت کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے اہم ڈیجیٹل شواہد فارنزک جانچ کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیے۔ پولیس کے مطابق میر رضا کا موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ والدین کی موجودگی میں این سی سی آئی…
کراچی: نوجوان میر رضا کی ہلاکت کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے اہم ڈیجیٹل شواہد فارنزک جانچ کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیے۔
پولیس کے مطابق میر رضا کا موبائل فون اور ڈیجیٹل واچ والدین کی موجودگی میں این سی سی آئی اے کے حوالے کی گئی ہے، جہاں دونوں ڈیوائسز کا فارنزک کیا جائے گا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ڈیجیٹل شواہد سے میر رضا کی ہلاکت سے متعلق اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے، جبکہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب میر رضا کیس کی تفتیش کے سلسلے میں جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ بھی کروائی گئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف تین مختلف موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز موجود ہیں، جن سے جیو فینسنگ کے دوران گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی لوکیشنز سامنے آ رہی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ اور ڈیجیٹل شواہد کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔








