118
راولپنڈی: دریائے سواں میں ڈوبنے والی خاتون کی شناخت ہوگئی، پولیس کی تحقیقات جاری
راولپنڈی: دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت کومل جان کے نام سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا کنٹینٹ کریئٹر اور ہیوی بائیک رائیڈر تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق کومل جان بائیک پر سوار ہو کر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی تھیں، جہاں سے ان کے دریائے سواں میں گرنے…
راولپنڈی: دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت کومل جان کے نام سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا کنٹینٹ کریئٹر اور ہیوی بائیک رائیڈر تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق کومل جان بائیک پر سوار ہو کر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی تھیں، جہاں سے ان کے دریائے سواں میں گرنے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی۔
پولیس کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی، جس میں اطلاع دی گئی کہ ایک خاتون پل سے نیچے گر گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کومل جان کا موبائل فون ان کے ہینڈ بیگ سے ملا، جو بائیک کے ساتھ موجود تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کے مطابق موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔
پولیس واقعے کے تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ خاتون کی موت کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔








