118
عباس عراقچی کی فرانس اور مغربی ممالک پر تنقید، ’منافقت واضح اور شرمناک ہے‘
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک کو ایران میں داخلی اختلافِ رائے سے نمٹنے کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دوہرے معیار کا الزام عائد کیا ہے۔ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک…
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک کو ایران میں داخلی اختلافِ رائے سے نمٹنے کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دوہرے معیار کا الزام عائد کیا ہے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فرانس اور دیگر مغربی ممالک ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کرتے ہیں، تاہم مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کرتے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس جیسے ممالک کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے حوالے سے دوسروں کو لیکچر دینا بند کرنا چاہیے۔
انہوں نے مغربی ممالک کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی منافقت واضح اور شرمناک ہے۔
عباس عراقچی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور مغربی ممالک کے درمیان انسانی حقوق اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔








