118
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم…
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔
دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔
فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں مطلوب تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ویژن عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سیکیورٹی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔








