23 صَفَر / August 06

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق حمزہ نذر پر تمام ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت پر دو سال کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔

بورڈ کے مطابق یہ کارروائی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی، جس میں ویزا درخواست کے دوران فراہم کی گئی معلومات کا جائزہ لیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حمزہ نذر نے درخواست میں مکمل اور درست معلومات فراہم نہیں کیں، اہم حقائق چھپائے اور گمراہ کن معلومات جمع کروائیں، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کرکٹر کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا کہ غلط بیانی، حقائق چھپانے اور گمراہ کن معلومات فراہم کرنے کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور کسی بھی فرد کو پاکستان کرکٹ اور بورڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں