118
لاہور میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، بس کی ٹکر سے ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق
لاہور: شہر کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس کی ٹکر سے ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق خاتون اور کمسن بچی کی لاشیں…
لاہور: شہر کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس کی ٹکر سے ماں اور ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق خاتون اور کمسن بچی کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں، جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے اور مفرور ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔








