4 رَبيع الثاني / September 15

میامی: امریکی ایئر لائنز کی بالٹی مور سے میامی جانے والی پرواز 1779 میں مبینہ نازیبا حرکات کرنے والی خاتون مسافر کو طیارہ لینڈ کرتے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق واقعہ 11 ستمبر کو دورانِ پرواز پیش آیا، جب خاتون مسافر نے اچانک اپنے کپڑے اتار دیے اور دیگر مسافروں کے سامنے مبینہ طور پر نازیبا اور غیر اخلاقی حرکات شروع کر دیں۔

واقعے کے بعد طیارے کے عملے نے فوری طور پر کاک پٹ اور ایئر لائن کے آپریشنز سینٹر کو اطلاع دی۔ عملے کی جانب سے میامی ایئرپورٹ پر پرواز کے اترنے کے وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کی درخواست بھی کی گئی۔

حکام کے مطابق پائلٹس نے پرواز کا رخ تبدیل کرنے کے بجائے طے شدہ منزل میامی تک سفر جاری رکھا۔

طیارہ میامی ایئرپورٹ پر پہنچا تو پولیس اہلکار پہلے ہی گیٹ پر موجود تھے، جنہوں نے خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا۔

بعد ازاں خاتون کو مزید کارروائی اور تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اور خاتون کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔